ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / منشیات کی اسمگلنگ، تین ممالک میں چھاپے اور گرفتاریاں

منشیات کی اسمگلنگ، تین ممالک میں چھاپے اور گرفتاریاں

Tue, 08 Aug 2017 19:06:56  SO Admin   S.O. News Service

کینبرا،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے پولیس نے سترہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک بین البراعظمی گروہ کے ارکان کو پکڑا گیا، جو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ بیک وقت کیے گئے آپریشن میں سڈنی سے دس، دبئی سے پانچ اور ہالینڈ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے دو ٹن منشیاب بھی ضبط کر لی گئیں۔ آسٹریلوی حکام گزشتہ برس سے اس کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ منگل کو حتمی کارروائی کے لیے سڈنی کے بتیس گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
 


Share: